Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ

کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ ہے، ترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی تاریخی شناخت اور ماضی کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اجلاس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہر کی خوبصورتی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 12 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ 7 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ 5 نئے منصوبے بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے جاری منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے اور نئے منصوبوں پر بلا تاخیر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار دونوں کو یقینی بنایا جائے اور غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ ہے، اس لیے شہر کی ترقی، خوبصورتی اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کوئٹہ کو جدید، خوبصورت اور بہتر شہری سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کی تاریخی شناخت اور ماضی کی خوبصورتی بحال کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے شہر کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔

انہوں نے سڑکوں، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کی بہتری کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی ترقی صرف تعمیراتی منصوبوں تک محدود نہیں بلکہ اسے ایک منظم، جدید اور خوبصورت صوبائی دارالحکومت بنانا حکومت کا مقصد ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *