Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات؛ ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت ملکی بندرگاہوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

حکام کے مطابق بندرگاہی نظام میں جدید سہولیات، بہتر انتظامی طریقہ کار اور مؤثر نگرانی کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر کام جاری ہے۔

بندرگاہی شعبے کے لیے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کی غرض سے عالمی معیار کا خصوصی تربیتی ادارہ قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ بندرگاہوں، آف ڈاک ٹرمینلز، کسٹمز اسٹیشنز اور تجارتی نظام کے سالانہ و اچانک معائنے کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام وضع کیا جائے گا۔

بندرگاہی معائنہ گاہوں میں جدید سہولیات اور محفوظ ماحول کی فراہمی سے کارگو ہینڈلنگ کا عمل تیز اور مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ کسٹمز قوانین کے تحت معائنہ مراکز کی اپ گریڈیشن، 24 گھنٹے آپریشن اور جدید اسکیننگ سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

ٹاسک فورس اور این ایل سی سمیت متعلقہ ادارے جدید آلات، سی سی ٹی وی نگرانی اور بہتر سیکیورٹی کے ذریعے کارگو معائنے کے عمل کو مزید تیز اور شفاف بنانے کے لیے مربوط اقدامات کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ پورٹیبل ویئنگ اسکیلز کی فراہمی، باقاعدہ کیلیبریشن اور ہائی ویلیو کارگو ایریاز میں توسیع سمیت دیگر آپریشنل مسائل کے حل پر بھی کام جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بندرگاہی انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور انتظامی اصلاحات سے پاکستان کی تجارتی استعداد میں اضافہ ہوگا اور عالمی تجارت میں ملک کی مسابقتی حیثیت مزید مضبوط ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *