Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

پمز واقعہ: قومی اسمبلی کی ہیلتھ کمیٹی کا جائزہ، وزیر صحت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین اور ارکان نے پمز کا دورہ کیا اور گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا۔

چیئرمین کمیٹی مہیش کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں، جبکہ یہ مؤقف سامنے آیا تھا کہ اے سی سے آگ بھڑکی، تاہم موقع کا معائنہ کرنے کے بعد فائر کے اصل مقام کا تعین نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ نرسز کے مطابق وہ اپنے کام میں مصروف تھیں، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی واضح نہیں۔ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ واقعہ تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا یا انتظامی غفلت ہوئی۔

کمیٹی رکن گل اصغر نے کہا کہ پمز انتظامیہ سے فائر سیفٹی ڈرل، بجلی کے نظام کے آڈٹ اور فائر الارم سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

دوسری جانب کمیٹی کی رکن ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اور رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے وزیر صحت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

مہیش کمار نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں کی نرسری میں حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر مریضوں کے لواحقین نے بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زیرعلاج بچوں اور دیگر مریضوں کی جان بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *