Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

پمز سانحہ؛ وزیراعظم کو تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ آج پیش کی جائے گی

اسلام آباد: پمز آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرنے والی اعلیٰ سطحی کمیٹی آج وزیراعظم کو اپنی عبوری رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ حتمی رپورٹ پانچ روز میں مکمل کرکے سفارشات کے ساتھ پیش کی جائے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے پمز کے متعلقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور میڈیکل افسران کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات اور ریسپانس سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

کمیٹی نے فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے افسران اور ریسکیو آپریشن میں شریک اہلکاروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔

تحقیقاتی ٹیم نے آگ لگنے سے لے کر ریسکیو ٹیموں کی آمد تک کی ٹائم لائن، فائر بریگیڈ کے رسپانس، ریسکیو کارروائی میں پیش آنے والی رکاوٹوں اور دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری شاہد خان کر رہے ہیں، جبکہ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خورشید اُترا، ڈاکٹر بیرسٹر نبیل احمد اعوان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

کمیٹی کو 48 گھنٹے میں عبوری رپورٹ جبکہ پانچ روز میں مکمل تحقیقات اور سفارشات پر مشتمل حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *