Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحق

ایران-امریکا جنگ؛ خلیجی اتحادی ٹرمپ سے مایوس، امریکی بیسز کی موجودگی پر سوالات اٹھانا شروع

واشنگٹن: ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے طویل ہونے پر خلیجی اتحادی ممالک میں امریکا کے حوالے سے تشویش بڑھنے لگی ہے، بعض ممالک نے اپنی سرزمین پر موجود امریکی فوجی اڈوں کے کردار پر بھی سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک میں یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے میں ناکامی کے باعث خطے کو اس کے اثرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ میں خلیجی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا کہ جنگ کا آغاز امریکا کی پالیسیوں کے باعث ہوا اور اس کی قیمت خطے کے ممالک ادا کر رہے ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین میں امریکی کردار پر بحث میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض خلیجی ممالک نے اپنی سرزمین پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کے فوائد اور ضرورت پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق اسے امریکا سے مکمل دوری نہیں بلکہ خطے میں بدلتے ہوئے جذبات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

مغربی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع سے پہلے بھی امریکی فوجی موجودگی کو بعض حلقے ناگزیر سمجھتے تھے، تاہم موجودہ صورتحال میں اس کی افادیت پر دوبارہ غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت بیانات اور مذاکرات کے اشاروں کے باعث خلیجی ممالک میں غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی حتمی معاہدہ سامنے نہیں آسکا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *