Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوری

بلوچستان میں ٹرانسپورٹ شعبہ تباہ ھوچکا ہے، حبیب اللہ بادیزئی

بلوچستان میں ٹرانسپورٹ شعبہ تباہ ھوچکا ہے، حبیب اللہ بادیزئی

کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ اس وقت مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، صوبے کی قومی شاہراہوں کی خستہ حالی، امن و امان کے مسائل، غیر ضروری رکاوٹوں اور دیگر مشکلات کے باعث ٹرانسپورٹرز شدید معاشی بحران کا شکار ہیں۔ حکومت فوری طور پر ٹرانسپورٹرز کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔ کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر سفر کرنا ٹرانسپورٹرز اور مسافروں دونوں کے لیے انتہائی مشکل بن چکا ہے۔ طویل سفر کے دوران سڑکوں کی خراب حالت، مختلف مقامات پر رکاوٹوں اور دیگر مسائل کے باعث نہ صرف گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں بھی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے کہا کہ ڈیزل، گاڑیوں کے پرزہ جات، ٹائرز، مرمت اور دیگر اخراجات میں مسلسل اضافے نے ٹرانسپورٹ کے کاروبار کو شدید متاثر کیا ہے۔ دوسری جانب مسافروں کی قوت خرید کم ہونے کے باعث ٹرانسپورٹرز کرایوں میں بھی من مانا اضافہ نہیں کرسکتے، جس کے نتیجے میں آمدن اور اخراجات میں توازن برقرار رکھنا ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے ملکی معیشت اور بلوچستان میں عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، مگر موجودہ حالات میں یہ شعبہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے۔بیشتر ٹرانسپورٹرز گاڑیوں کی اقساط کی مد میں کمپنیوں کے کروڑوں روپے کے مقروض ہوچکے ہیں اور اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو بہت سے ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں سڑکوں سے ہٹانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہزاروں ڈرائیورز، کنڈیکٹرز، مکینکس، کلینرز اور دیگر محنت کش بھی اس بحران سے براہِ راست متاثر ہورہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ شعبے کی مشکلات دراصل اس سے وابستہ لاکھوں افراد کے روزگار کا مسئلہ ہے، اس لیے حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔
حاجی حبیب اللہ بادیزئی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اس وقت نانِ شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں، جبکہ کاروباری حالات اس قدر خراب ہیں کہ گاڑیوں کے اخراجات، اقساط اور دیگر واجبات کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے۔حکومت ٹرانسپورٹرز کو محض یقین دہانیوں کے بجائے عملی ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بلوچستان کی قومی شاہراہوں کی فوری مرمت و بحالی، ٹرانسپورٹرز کے لیے خصوصی مالی ریلیف، گاڑیوں کی اقساط میں سہولت، ٹیکسز اور دیگر واجبات میں مناسب رعایت اور ٹرانسپورٹ شعبے کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی ٹرانسپورٹرز کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ حکومت نے اگر بروقت عملی اقدامات نہ کیے تو ٹرانسپورٹرز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *