Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریبلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی اقدام ہوگا، مولانا عبدالواسعشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریبلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی اقدام ہوگا، مولانا عبدالواسع

کلی ملک عمر خان واساء اراضی پر قبضہ ختم کرانے کیلئے احتجاج کا اعلان

کلی ملک عمر خان واساء اراضی پر قبضہ ختم کرانے کیلئے احتجاج کا اعلان

کوئٹہ: انجمن اتحاد نوجوانان کلی ملک عمر خان، ائیرپورٹ روڈ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کلی ملک عمر خان میں واسا کی اراضی پر سابق ایکسین کی جانب سے مبینہ قبضے کو ختم کرانے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، جس کے بعد علاقائی سیاسی، قبائلی اور سماجی عمائدین نے قبضہ ختم کرانے کیلئے سخت ردعمل دینے اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق احتجاجی تحریک کے آغاز کے سلسلے میں جلد پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کلی ملک عمر خان کے قبائلی و سیاسی عمائدین، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری خوشحال خان کاسی، مشر اسماعیل، سردار عید محمد کاکڑ، عبدالنبی صابر، حاجی صالح محمد کاکڑ، عبدالہادی پانیزئی اور حاجی شان عالم کاکڑ جبکہ محکمہ واسا کی جانب سے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، واسا افسران فیض محمد اور ایکسین کبیر اوتمان خیل کے درمیان مبینہ قبضے کے خاتمے اور زمین واگزار کرانے کے حوالے سے مذاکرات ہوئے، تاہم فریقین کے درمیان کوئی قابلِ قبول پیش رفت نہ ہوسکی اور مذاکرات ناکام ہوگئے۔ اعلامیہ کے مطابق کلی ملک عمر خان میں واسا کیلئے وقف کی گئی تقریباً دس ہزار مربع فٹ اراضی پر سابق ایکسین سید جمیل آغا کی جانب سے مبینہ طور پر قبضہ کرکے تعمیرات کی گئی ہیں اور مذکورہ عمارت پر مسلح افراد بٹھائے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین سال سے مذکورہ اراضی کو قبضے سے واگزار کرانے کیلئے متعلقہ حکام اور محکمہ واسا سے رابطے اور جدوجہد کررہے ہیں، تاہم تاحال مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔ علاقائی عمائدین نے کہا کہ سرکاری ادارے کیلئے مختص زمین کسی فرد یا گروہ کے ذاتی استعمال میں نہیں آنی چاہیے اور سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے متعلقہ حکام کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واسا کی اراضی پر مبینہ قبضے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زمین واگزار کرائی جائے اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی سیاسی، قبائلی اور سماجی عمائدین آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی جدوجہد جاری رکھنے پر غور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد پریس کانفرنس کے ذریعے عوام اور میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *