Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، شیڈول جاریکراچی میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے منایا گیا، ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیںحب: غیر حاضر طبی عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی، عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں فوری دور کرکے کام مقررہ معیار اور مدت میں مکمل کیا جائے، کمشنر سائرہ عطاءحب: بی ای ایس ایس آئی ہسپتال کے 23 ملازمین غیر حاضر، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے شوکاز نوٹس جاری کردیےروہڑی میں صفائی کے ناقص انتظامات، مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےپٹرول پر 180 روپے لیوی، غریب کی جیب پر ڈاکہ اور آئی ایم ایف کی غلامیمراد شاخ میں مبینہ غیر قانونی ڈپ کے خلاف پلیانی برادری کا احتجاج، مسماری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلانسونا مزید 900 روپے سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے ہوگئیاسسٹنٹ کمشنر فقیرآباد سمیعہ جبین اپنی باوقار شخصیت اور انتظامی میدان میں ایک متاثر کن شناخت رکھتی ہیں،علاقہ عمائدیناسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، شیڈول جاریکراچی میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے منایا گیا، ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیںحب: غیر حاضر طبی عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی، عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں فوری دور کرکے کام مقررہ معیار اور مدت میں مکمل کیا جائے، کمشنر سائرہ عطاءحب: بی ای ایس ایس آئی ہسپتال کے 23 ملازمین غیر حاضر، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے شوکاز نوٹس جاری کردیےروہڑی میں صفائی کے ناقص انتظامات، مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےپٹرول پر 180 روپے لیوی، غریب کی جیب پر ڈاکہ اور آئی ایم ایف کی غلامیمراد شاخ میں مبینہ غیر قانونی ڈپ کے خلاف پلیانی برادری کا احتجاج، مسماری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلانسونا مزید 900 روپے سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے ہوگئیاسسٹنٹ کمشنر فقیرآباد سمیعہ جبین اپنی باوقار شخصیت اور انتظامی میدان میں ایک متاثر کن شناخت رکھتی ہیں،علاقہ عمائدین

مقتدرہ نے حکومت سے صوبوں کے معاملے پر گفتگو نہیں کی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مقتدرہ کی جانب سے حکومت کے ساتھ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر تاحال کوئی گفتگو نہیں ہوئی، جبکہ یہ معاملہ ابھی کابینہ یا پارلیمنٹ میں بھی زیرِ بحث نہیں آیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جو وفاقی وزرا نئے صوبوں کے قیام کی بات کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ اس حوالے سے کوئی واضح اور تحریری فارمولا سامنے لائیں۔ صرف بیانات یا پوڈکاسٹ میں بات کرنے سے نئے صوبے قائم نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے اب تک کوئی باقاعدہ منصوبہ تیار نہیں کیا گیا۔ کوئی 12، کوئی 20 اور کوئی 32 صوبوں کی بات کر رہا ہے، لیکن اس کے لیے واضح منصوبہ اور عملی طریقہ کار ضروری ہے۔

رانا ثنااللہ کے مطابق مصطفیٰ کمال کا مؤقف کراچی تک محدود ہے، جبکہ عوامی سطح پر نئے صوبوں کے حوالے سے کوئی بڑی مقبول تحریک موجود نہیں۔ ان کے مطابق صوبہ ہزارہ کے علاوہ کسی علاقے میں عوام کی جانب سے واضح مطالبہ سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے بھی حالیہ دنوں میں نئے صوبوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ یا اعلان نہیں کیا۔ حکومت کی بنیادی ترجیح یہ ہے کہ عام آدمی کے مسائل اس کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *