Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہےبنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہے

گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں آج اہم پیشرفت کا امکان

کراچی: ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی، جبکہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان آج اہم مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جن میں مثبت پیش رفت اور ڈیڈ لاک ختم ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق وفاقی حکومت، پنجاب اور سندھ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس سندھ میں مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات میں گورنر سندھ، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، پنجاب اور سندھ کے وزرائے ٹرانسپورٹ سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی پرامن ملک گیر ہڑتال نو روز سے جاری ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل جلد حل ہوجائیں گے اور ٹرانسپورٹ کا پہیہ دوبارہ چل پڑے گا۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے بھی مذاکرات میں بریک تھرو کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جائز اور قانونی مطالبات تسلیم کیے تو ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات میں صرف زبانی یقین دہانیوں سے کام چلانے کی کوشش کی گئی تو ہڑتال مزید 10 روز تک جاری رکھی جا سکتی ہے۔ ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے متحد ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *