Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہےبنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہے

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ نیب مقدمات میں جرمانہ ادا نہ کرنے پر قید کاٹ لینے سے ملزم کی مالی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی، بلکہ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود جرمانے کی رقم وصول کی جاسکتی ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس محمد امجد پرویز پر مشتمل بینچ نے اس حوالے سے 15 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے مہر محمد باقر کی جانب سے جرمانے کی وصولی روکنے کے لیے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو 20 لاکھ روپے کی وصولی کی کارروائی تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر ایک سال قید کاٹ لینے کے باوجود ملزم مالی ذمہ داری سے بری نہیں ہوسکتا۔ نیب آرڈیننس کے تحت جرمانے کی رقم بقایاجاتِ مال گزاری کے طور پر وصول کی جاسکتی ہے اور اسے دہری سزا قرار نہیں دیا جاسکتا۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ نیب مقدمات میں جرمانے کی وصولی پر چھ سالہ قانونی مدت کی پابندی لاگو نہیں ہوتی، کیونکہ اس معاملے میں خصوصی قانون کو فوقیت حاصل ہے۔

فیصلے کے مطابق بدعنوانی کے مقدمات میں عائد جرمانوں کی وصولی کی ذمہ داری برقرار رہتی ہے، چاہے ملزم عدم ادائیگی پر قید بھی کاٹ چکا ہو۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *