Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

عوامی فنڈز کسی فرد یا گروہ کی جاگیر نہیں، ڈاکٹر محمد امین مینگل

گنداخہ:( نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع اوستا محمد کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد امین مینگل نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی گنداخہ کے وارڈ نمبر 07 میں عوامی سہولت کے لیے فراہم کیے جانے والے سولر سسٹم کی مبینہ تقسیم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں، اقربا پروری اور کرپشن کی انتہا ہوگئی جو نہ صرف عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے بلکہ مستحق شہریوں کے حقوق پر بھی سوالیہ نشان ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر محمد امین مینگل نے الزام عائد کیا کہ وارڈ نمبر 07 کے متعلقہ کونسلران اور چیف آفیسر گنداخہ نے مبینہ طور پر ملی بھگت کے ذریعے سولر سسٹم کی تقسیم کے عمل کو شفاف رکھنے کے بجائے عوام کو گمراہ کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کو مکمل سولر سیٹ فراہم کرنے کا تاثر دے کر بعض افراد سے خالی اسٹامپ پیپرز پر دستخط لیے گئے، جبکہ بعد ازاں انہیں مکمل سولر سسٹم کے بجائے صرف ایک شمسی پلیٹ فراہم کرکے معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی گئی، جس کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر منصوبے کے تحت سولر پلیٹ کے ساتھ بیٹری، پنکھا اور دیگر سامان فراہم کیا جانا تھا تو مستحق شہریوں کو مکمل سولر سیٹ فراہم نہ کیے جانے کی وجوہات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ سولر سسٹم کی خریداری، ٹینڈرنگ، فنڈز کے اجرا، سامان کی تعداد، معیار، قیمت اور تقسیم کی فہرست اور مستحقین کے انتخاب کا ریکارڈ منظرعام پر لایا جائے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔ڈاکٹر محمد امین مینگل نے کہا کہ عوامی فنڈز کسی فرد، گروہ یا مخصوص لوگوں کی جاگیر نہیں بلکہ عوام کی امانت ہیں۔ اگر عوامی بجٹ سے منظور ہونے والے سولر سسٹم میں واقعی مبینہ خوردبرد، اختیارات کے ناجائز استعمال یا سامان کی غیرقانونی تقسیم ہوئی ہے تو ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ کونسلران اور چیف آفیسر گنداخہ کے کردار سمیت پورے تقسیم کے عمل کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے بنیادی حقوق اور سرکاری وسائل کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ بی این پی کے پلیٹ فارم سے اس معاملے کو متعلقہ احتسابی و تحقیقاتی اداروں، بشمول نیب بلوچستان، اینٹی کرپشن بلوچستان اور چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم، کے سامنے اٹھایا جائے گا تاکہ مبینہ بے ضابطگیوں کی مکمل چھان بین ہوسکے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈاکٹر محمد امین مینگل نے چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان، کمشنر نصیرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اوستا محمد سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایم سی گنداخہ وارڈ نمبر 07 کے سولر سسٹم کی تقسیم کی مکمل انکوائری کرائی جائے، مستحقین کی فہرست اور تقسیم شدہ سامان کا ریکارڈ طلب کیا جائے، خریداری و ٹینڈرنگ کے عمل کا آڈٹ کرایا جائے اور مبینہ طور پر ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی وسائل میں مبینہ کرپشن اور حق تلفی ثابت ہونے کی صورت میں کسی بھی بااثر شخص کو رعایت نہیں ملنی چاہیے۔ اگر حکام نے فوری طور پر شفاف تحقیقات نہ کرائیں تو بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے آئینی، قانونی اور جمہوری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *