Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا انڈس ہسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم گارڈز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیزرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائیروہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہواحاجی عبدالقدیر قریشی کی پٹ فیڈر کینال کے نئے افسران سے ملاقات، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادروہڑی بائی پاس پر ایل پی جی باؤزر میں خوفناک دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمیعصر حاضر کی مشکلات پر قابو پانے اور مصائب و الام کے خاتمے کے لیے اسوہ امام سجاد کو مشعل نور ہے، سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جےتعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،لعل جان جعفرشرح سود میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے،سید امان شاہجی ٹی اے آئینی لورالائی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران کو ہیڈ ماسٹر عبدالحکیم زرکون اور اساتذہ کی مبارکبادگوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا انڈس ہسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم گارڈز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیزرعی انکم ٹیکس اور سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرلورالائیروہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہواحاجی عبدالقدیر قریشی کی پٹ فیڈر کینال کے نئے افسران سے ملاقات، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادروہڑی بائی پاس پر ایل پی جی باؤزر میں خوفناک دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمیعصر حاضر کی مشکلات پر قابو پانے اور مصائب و الام کے خاتمے کے لیے اسوہ امام سجاد کو مشعل نور ہے، سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جےتعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،لعل جان جعفرشرح سود میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے،سید امان شاہجی ٹی اے آئینی لورالائی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران کو ہیڈ ماسٹر عبدالحکیم زرکون اور اساتذہ کی مبارکباد

عوامی فنڈز کسی فرد یا گروہ کی جاگیر نہیں، ڈاکٹر محمد امین مینگل

گنداخہ:( نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع اوستا محمد کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمد امین مینگل نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی گنداخہ کے وارڈ نمبر 07 میں عوامی سہولت کے لیے فراہم کیے جانے والے سولر سسٹم کی مبینہ تقسیم میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں، اقربا پروری اور کرپشن کی انتہا ہوگئی جو نہ صرف عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے بلکہ مستحق شہریوں کے حقوق پر بھی سوالیہ نشان ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر محمد امین مینگل نے الزام عائد کیا کہ وارڈ نمبر 07 کے متعلقہ کونسلران اور چیف آفیسر گنداخہ نے مبینہ طور پر ملی بھگت کے ذریعے سولر سسٹم کی تقسیم کے عمل کو شفاف رکھنے کے بجائے عوام کو گمراہ کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کو مکمل سولر سیٹ فراہم کرنے کا تاثر دے کر بعض افراد سے خالی اسٹامپ پیپرز پر دستخط لیے گئے، جبکہ بعد ازاں انہیں مکمل سولر سسٹم کے بجائے صرف ایک شمسی پلیٹ فراہم کرکے معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی گئی، جس کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر منصوبے کے تحت سولر پلیٹ کے ساتھ بیٹری، پنکھا اور دیگر سامان فراہم کیا جانا تھا تو مستحق شہریوں کو مکمل سولر سیٹ فراہم نہ کیے جانے کی وجوہات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ سولر سسٹم کی خریداری، ٹینڈرنگ، فنڈز کے اجرا، سامان کی تعداد، معیار، قیمت اور تقسیم کی فہرست اور مستحقین کے انتخاب کا ریکارڈ منظرعام پر لایا جائے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔ڈاکٹر محمد امین مینگل نے کہا کہ عوامی فنڈز کسی فرد، گروہ یا مخصوص لوگوں کی جاگیر نہیں بلکہ عوام کی امانت ہیں۔ اگر عوامی بجٹ سے منظور ہونے والے سولر سسٹم میں واقعی مبینہ خوردبرد، اختیارات کے ناجائز استعمال یا سامان کی غیرقانونی تقسیم ہوئی ہے تو ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ کونسلران اور چیف آفیسر گنداخہ کے کردار سمیت پورے تقسیم کے عمل کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے بنیادی حقوق اور سرکاری وسائل کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ بی این پی کے پلیٹ فارم سے اس معاملے کو متعلقہ احتسابی و تحقیقاتی اداروں، بشمول نیب بلوچستان، اینٹی کرپشن بلوچستان اور چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم، کے سامنے اٹھایا جائے گا تاکہ مبینہ بے ضابطگیوں کی مکمل چھان بین ہوسکے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈاکٹر محمد امین مینگل نے چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان، کمشنر نصیرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اوستا محمد سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایم سی گنداخہ وارڈ نمبر 07 کے سولر سسٹم کی تقسیم کی مکمل انکوائری کرائی جائے، مستحقین کی فہرست اور تقسیم شدہ سامان کا ریکارڈ طلب کیا جائے، خریداری و ٹینڈرنگ کے عمل کا آڈٹ کرایا جائے اور مبینہ طور پر ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی وسائل میں مبینہ کرپشن اور حق تلفی ثابت ہونے کی صورت میں کسی بھی بااثر شخص کو رعایت نہیں ملنی چاہیے۔ اگر حکام نے فوری طور پر شفاف تحقیقات نہ کرائیں تو بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے آئینی، قانونی اور جمہوری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *