Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حب: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطلبلوچستان میں دہشتگری کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں، اراکین بلوچستان اسمبلیسانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،زمرک اچکزئیاسماءجتک کیس قابل تشویش معاملہ ہے ،نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ربابہ بلیدیوڈھ: وڈھ بازار کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیجسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںگنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہعوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیجروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعحب: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطلبلوچستان میں دہشتگری کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں، اراکین بلوچستان اسمبلیسانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،زمرک اچکزئیاسماءجتک کیس قابل تشویش معاملہ ہے ،نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ربابہ بلیدیوڈھ: وڈھ بازار کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیجسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںگنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہعوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیجروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقع

جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقد

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جج جسٹس مسرت ہلالی اپنی آئینی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ کے پرنسپل سیٹ پر فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے 9 ججز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا، جس میں جسٹس مسرت ہلالی کی عدالتی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پیغام میں کہا گیا کہ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس رہیں اور اپنے عدالتی کیریئر کے دوران متعدد اہم آئینی اور قانونی مقدمات میں قابلِ ذکر فیصلے کیے۔

فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار نے بھی جسٹس مسرت ہلالی کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور انہیں ملک کی ممتاز جج قرار دیا۔

انہوں نے ملک میں آئینی تقاضوں کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر طرزِ حکمرانی، معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کو فروغ مل سکتا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار نے ججز کی تقرریوں کے عمل کو جلد مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے صدرِ مملکت سے اپیل کی کہ زیر التوا تقرریوں کی منظوری میں مزید تاخیر نہ کی جائے تاکہ عدالتی نظام مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *