Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

سنجاوی: بی آئی ایس پی ادائیگیوں میں زائد رقم وصولی کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر میرمن کاکڑ کا اچانک دورہ

سنجاوی(خ ن)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی ادائیگیوں کے دوران مستحق خواتین سے زائد رقم وصول کیے جانے کی مسلسل شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی میرمن کاکڑ نے بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا اچانک دورہ کیا اور موقع پر انتظامات، ادائیگیوں کے عمل اور مستحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مرکز میں موجود مستحق خواتین سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے مسائل سنے، ادائیگیوں کے طریقہ کار، رقم کی وصولی، عملے کے رویے اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے خواتین کو یقین دلایا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی امدادی رقم ان کا حق ہے اور اس حق میں کسی قسم کی کمی یا زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرمن کاکڑ نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ہر مستحق خاتون کو اس کی مکمل امدادی رقم بلاکسی کٹوتی اور بلاکسی رکاوٹ ادا کی جائے، جبکہ خواتین کے ساتھ عزت، احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آنا ہر اہلکار کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مستحق خاتون کی حق تلفی یا اسے ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ غریب اور مستحق افراد کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا۔ اگر کسی شخص، ایجنٹ یا اہلکار کے خلاف زائد رقم وصول کرنے یا مستحقین کو تنگ کرنے کی شکایت درست ثابت ہوئی تو اس کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ بی آئی ایس پی مرکز میں شفافیت، نظم و ضبط، صاف ستھرے ماحول، خواتین کے لیے مناسب بیٹھنے کے انتظام، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ مستحق خواتین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت، شفافیت، احتساب اور مستحق افراد کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں اچانک دوروں اور مؤثر نگرانی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو ان کا حق بلاکسی رکاوٹ اور مکمل طور پر مل سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *