Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

خوشحال پاکستان کے لیے نظام کی تبدیلی ناگزیر ہے،پروفیسر حلیم صادق

خوشحال پاکستان کے لیے نظام کی تبدیلی ناگزیر ہے،پروفیسر حلیم صادق
مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی شمولیت میں شمولیت، پروفیسر حلیم صادق پر بھرپور اعتماد کا اظہار
عوام پاکستان پارٹی آئینی، جمہوری اور پُرامن جدوجہد کے ذریعے حقیقی تبدیلی لائے گی۔صوبائی جنرل سیکرٹری
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی پُرامن، جمہوری، عملی اور آئینی جدوجہد کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔ موجودہ فرسودہ نظام عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، جبکہ ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نظام کی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ ایسا نظام قائم کرنا ہوگا جہاں اقتدار کا اصل مالک عام آدمی ہو اور ریاستی وسائل پر ہر شہری کا مساوی حق یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت پارٹی کے سینئر رہنما قیوم بلوچ کر رہے تھے، جبکہ شمولیت اختیار کرنے والوں میں صادق خان بڑیچ، عنایت اللہ کاکڑ، زبیر خان کاکڑ، محمد علی کاکڑ، سمیر بلوچ، جاوید سمالانی، اعجاز سمالانی، احمد بلوچ، شامیر بلوچ، مدثر بنگلزئی، ولی محمد، جمال خان، آغا عبداللہ شاہ، کامریڈ امام دین، عبدالمالک، احمر خان، شازین بلوچ، شاہزیب خان، آفتاب خان اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اور کارکنوں نے پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے منشور کو عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی عوام دوست، شفاف اور اصولی سیاست ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، اسی لیے انہوں نے عوام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کا فیصلہ کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، شفاف احتساب، معاشی انصاف اور مساوی ترقی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی، ناانصافی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم نے عام شہری کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جس کے خاتمے کے لیے ایک نئی سوچ اور عوامی نظام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک کے نوجوان، مزدور، کسان، تاجر، خواتین اور دیگر محروم طبقات تبدیلی کی امید کے ساتھ عوام پاکستان پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پارٹی ہر طبقۂ فکر کی آواز بن کر عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی اور ملک بھر میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
انہوں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے بلوچستان میں عوام پاکستان پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ہر سطح پر عوامی حقوق کے تحفظ، جمہوریت کے استحکام اور پاکستان کو ایک خوشحال، مضبوط اور باوقار ریاست بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *