Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

بیرون ملک پرکشش ملازمت کا لالچ؛ پاکستان میں جرائم پیشہ عناصر اور انسانی اسمگلرز کا نیٹ ورک فعال


اسلام آباد: بیرون ملک پرکشش ملازمتوں کا لالچ دینے والے جرائم پیشہ عناصر اور انسانی اسمگلرز کا نیٹ ورک پاکستان میں فعال ہوگیا۔
ماہرین نے تنبیہ کی ہے کہ شہری اپنے بچوں کو غیرمعمولی تنخواہ کے لالچ میں تھائی لینڈ، میانمار، کمبوڈیا بھیجنے سے پہلے سوچ سمجھ لیں، کیونکہ پاکستان میں بین الاقوامی منظم جرائم پیشہ عناصر اور انسانی اسمگلرز کے نیٹ ورک کے فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کو پرکشش نوکریوں کا لالچ دے کر پہلے وزٹ ویزا پر تھائی لینڈ میانمار اور کمبوڈیا بلایا جاتا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق وزٹ ویزے پر جانے والے 3 ہزار 313 افراد کمبوڈیا سے واپس نہیں آئے۔ پاکستاننیوز

پرکشش ملازمتوں کے لالچ میں جانے والے ان پاکستانیوں کو غیرقانونی کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ان افراد سے کمبوڈیا میں قائم سائبر اسکیم سینٹرز میں زبردستی کام کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمبوڈیا میں قائم غیر قانونی جعلی کمپنیاں بڑے پیمانے پر دنیا بھرمیں فراڈ کرنے میں ملوث ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ واپس نہ لوٹنے والے پاکستانیوں کو زبردستی ان اسکیم سینٹرزمیں کام کروایا جاتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024میں 13039پاکستانی کمبوڈیا گئے، 1190واپس نہیں آئے۔ اسی طرح 2025میں 11488 پاکستانی کمبوڈیا گئے، جن میں سے 1933واپس نہیں آئے۔ 2026 میں 395پاکستانی کمبوڈیا گئے 189 واپس نہیں آئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 3 سالوں میں کمبوڈیا جانے والے 13.29فیصد پاکستانی واپس نہیں لوٹے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *