Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت کا رد عمل سامنے آگیا

پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت کا رد عمل سامنے آگیا جبکہ پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف برطانوی سرزمین کے استعمال سے متعلق خدشات پر برطانوی حکومت متحرک ہوگئی۔

برطانوی ہوم آفس کے مطابق برطانیہ میں پرامن احتجاج اور آزادیٔ اظہار کے مطلق حقوق نہیں، ان کی قانونی حدود ہیں، پرامن احتجاج کا حق صرف قانون کے دائرے میں ہے، تشدد، دھمکی اور خوف پھیلانے کی اجازت نہیں۔

ہوم آفس نے کہا کہ آزادی اظہار ،نفرت، تشدد پر اکسانے یا مجرمانہ رویے تک نہیں پھیلتی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہروں کے خلاف پولیس کو کارروائی کے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔

عوام کو ہراساں کرنے، خوف یا بے چینی پھیلانے والے مظاہروں پر قانونی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ نفرت انگیزی اور عوام کو ڈرانے دھمکانے سے متعلق جرائم پر قانون پوری سختی سے نافذ ہوگا۔

پرامن احتجاج اور عوامی تحفظ کے درمیان توازن برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ برطانوی حکومت نے احتجاج اور نفرت انگیز جرائم کے قوانین کا جائزہ لیا تاکہ آزادیٔ اظہار اور عوامی تحفظ میں متوازن حدود برقرار رہیں۔

برطانوی حکومت نے احتجاج اور نفرت انگیز جرائم کے قوانین کا جائزہ لینے کے لیے لارڈ میکڈونلڈ کی سربراہی میں ریویو کرایا۔

ریویو میں آزادیٔ اظہار، پرامن احتجاج اور عوامی تحفظ کے درمیان متوازن حدود کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ برطانوی حکومت کے مطابق ریویو یہ بھی دیکھے گا کہ موجودہ قوانین نفرت انگیزی اور دھمکی آمیز رویوں سے عوام کو مؤثر تحفظ دیتے ہیں یا نہیں۔

لارڈ میکڈونلڈ کی رپورٹ حکومت کو پیش کی جا چکی، باضابطہ حکومتی ردعمل اور رپورٹ کی اشاعت سے قبل اس کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *