Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسی

امریکا ایران مذاکرات کا اثر، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں

لندن/نیویارک: امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ دنیا کے بیشتر اسٹاک مارکیٹ انڈیکسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرمایہ کاروں نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید کے طور پر دیکھا، جس کے باعث تیل کی عالمی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا اور مارکیٹ میں اعتماد بہتر ہوا۔

برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے اور برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.44 ڈالر ہوگئی ہے

رپورٹس کے مطابق ثالثی کرنے والے ممالک اور سفارتی ذرائع نے مذاکرات کے حوالے سے ایک روڈ میپ یا لائحہ عمل کی نشاندہی کی ہے، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسی مثبت ماحول کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کے دونوں بڑے بینچ مارک کنٹریکٹس کی قیمتوں میں ابتدائی کاروبار کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب ایشیا، یورپ اور دیگر خطوں کی بیشتر اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث تیزی دیکھی گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگر امریکا اور ایران کے درمیان مستقل معاہدہ طے پا جاتا ہے تو عالمی توانائی منڈی کو استحکام مل سکتا ہے، تیل کی رسد میں بہتری آسکتی ہے اور عالمی معیشت پر موجود بعض دباؤ کم ہو سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مذاکرات کے نتائج نہ صرف تیل کی قیمتوں بلکہ عالمی اسٹاک مارکیٹوں، توانائی کے شعبے اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر بھی نمایاں اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *