Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسی

پاکستان کی میزبانی میں ایران امریکا مذاکرات کا پہلا دور مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری


قطر اور پاکستان کی مشترکہ ثالثی میں ہونے والے لوسرن سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں فریقین نے آئندہ 60 روز کے اندر ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے باقاعدہ روڈ میپ پر اتفاق کر لیا۔

اجلاس کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت ہونے والے پہلے اعلیٰ سطحی مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں مکمل ہوئے۔

بات چیت کے دوران کئی اہم امور پر پیش رفت ہوئی جن میں مستقبل کے تکنیکی مذاکرات کے لیے مستقل طریقہ کار کا قیام بھی شامل ہے۔

اعلامیے کے مطابق فریقین نے ایک ہائی لیول کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے جو پورے مذاکراتی عمل کی سیاسی نگرانی کرے گی۔

مرکزی مذاکرات کار اس کمیٹی کو باقاعدگی سے پیش رفت سے آگاہ کریں گے جبکہ جوہری پروگرام، پابندیوں اور تنازعات کے حل و نگرانی سے متعلق خصوصی ورکنگ گروپس بھی قائم کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے اور کسی بھی غلط فہمی یا ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کا خصوصی نظام بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشترکہ اعلامیے کو کوٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ انتھک پاکستانی اور قطری ثالثی سے لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ن

انہوں نے کہا کہ تیل اور پیٹرو کیم کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئیں اور ایران کی ناکہ بندی ختم کر دی گئی جبکہ کچھ منجمد اثاثے جاری کیے گئے اور ایران کے لیے تعمیر نو اور ترقی کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پہلا اصلی امتحان لبنان ڈیکفلیکشن سیل کا قیام ہے۔

لبنان سے متعلق معاملات پر بھی پیش رفت سامنے آئی، جہاں فریقین نے لبنان اور ثالث ممالک کی معاونت سے ایک مشترکہ ڈی کنفلیکشن سیل قائم کرنے پر اتفاق کیا جس کا مقصد لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات پورا ہفتہ برگن اسٹاک میں جاری رہیں گے، جبکہ قطر اور پاکستان آئندہ بھی مذاکرات کو مثبت اور نتیجہ خیز سمت میں آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

قطر اور پاکستان نے امریکا اور ایران کی جانب سے سفارتکاری اور پرامن حل کے عزم کو سراہتے ہوئے ان تمام دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لیے تعاون فراہم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ دوپہر ایک بجے پاکستان کیلئے روانہ ہو جائیں گے.

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *