Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرار

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زور

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں اصلاحات اور ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر تمام اداروں میں یکساں طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایندھن کی نقل و حمل کی مؤثر نگرانی کے لیے ایف بی آر کے جدید ٹریکنگ نظام کی طرز پر جامع مانیٹرنگ سسٹم تیار کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بندرگاہوں اور ریفائنریوں سے پٹرول پمپس تک ایندھن کی سپلائی چین کی ڈیجیٹل نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کا استعمال کیا جائے۔

وزیراعظم نے اوگرا کی استعداد کار میں اضافے کے لیے نجی شعبے کے تجربہ کار اور ماہر افراد کی تعیناتی پر زور دیا، جبکہ تمام تقرریاں شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اوگرا کی تنظیم نو اور اصلاحات کے لیے مکمل معاونت فراہم کرے گی۔ عوامی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے استحصال یا نظام میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں اوگرا کے چیئرمین نے ادارے کی موجودہ کارکردگی، درپیش چیلنجز اور جامع اصلاحاتی پروگرام پر بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تیل کی سپلائی چین کی نگرانی کے لیے قومی مانیٹرنگ ڈیش بورڈ، ٹینکر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، ڈپو ٹیلی میٹری، روٹ مانیٹرنگ موبائل ایپ، پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل سیلز انٹری نظام اور مرکزی مانیٹرنگ سیل جیسے اقدامات شروع کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم نے اوگرا کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ڈیجیٹل نظام کو جلد مکمل فعال بنایا جائے تاکہ شفافیت میں اضافہ، ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور مناسب قیمتوں کا حصول حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *