Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرار

بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندی

بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت بلوچستان نے صوبے کے تمام اضلاع میں نائٹروجینیس فرٹیلائزرز کی نقل و حمل پر پندرہ (15) روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ نائٹروجینیس فرٹیلائزرز کے دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں ممکنہ استعمال اور تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ پابندی آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت (توسیع) بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق نائٹروجینیس فرٹیلائزرز، جن میں یوریا، کیلشیم امونیم نائٹریٹ، امونیم نائٹریٹ اور پوٹاشیم نائٹریٹ شامل ہیں، کی فروخت، خریداری، سپلائی اور تقسیم فوری طور پر بند کر دی گئی ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد مجاز اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا اور حکومت بلوچستان اس دوران ان کھادوں کی فروخت، خریداری، سپلائی اور تقسیم کو مؤثر انداز میں منظم کرنے کے لیے ایس او پیز مرتب کرے گی۔ مزید برآں،آئندہ احکامات تک تمام موجودہ اسٹاک کا مکمل ریکارڈ اور انوینٹری برقرار رکھنا لازم ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *