Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںبلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں

قطر کے ایل این جی اسٹیشن میں دھماکا، 54 افراد زخمی، 18 لاپتا

قطر کے اہم صنعتی مرکز رأس لفان انڈسٹریل سٹی میں واقع ایک ایل این جی گیس اسٹیشن میں زور دار دھماکے اور آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 54 افراد زخمی جبکہ 18 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔

قطری حکام کے مطابق امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو سہولت فراہم کررہی ہیں جبکہ لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب گیس تنصیب میں آپریشنز بحال کرنے کا عمل جاری تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کی۔

قطر کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ ایک فنی خرابی یا آپریشنل مسئلے کے باعث پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں کسی خطرناک گیس کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی، تاہم زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رأس لفان قطر کی توانائی صنعت کا اہم ترین مرکز سمجھا جاتا ہے اور یہ دنیا کے بڑے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پیداواری مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے تو اس کے عالمی توانائی منڈیوں پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *