Banner

تحفظ مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس تاریخ ساز ہوگی، مولانا عبدالرحمن رفیق

Share

Share This Post

or copy the link

تحفظ مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس تاریخ ساز ہوگی، مولانا عبدالرحمن رفیق
کوئٹہ ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس،حاجی بشیراحمد کاکڑ، سید حاجی عبدالواحد آغا، حاجی محمد قاسم خان خلجی، عبدالصمد حقیار، حکمت اللہ کاکڑ اور دیگر نے جمعیت علماء اسلام تکتو ٹاؤن کے زیرِاہتمام حاجی قاسم خان خلجی کی رہائش گاہ پر یونٹوں کے امراء و نظماء کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام دینِ اسلام، عقیدۂ ختمِ نبوتؐ، دینی مدارس اور قومی و ملی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کرنے والی ایک مضبوط منظم نظریاتی جماعت ہے جو ہر دور میں باطل قوتوں اور ان کے فاسد نظریات کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 جون کو پشین میں منعقد ہونے والی عظیم الشان تحفظِ مدارس و حقوقِ بلوچستان کانفرنس نہ صرف دینی مدارس کے تحفظ اور بلوچستان کے عوامی حقوق کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی بلکہ صوبے کی سیاسی تاریخ میں بھی ایک نمایاں مقام حاصل کرے گی۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی بلوچستان آمد نیک شگون ثابت ہوگی اور ان کا یہ دورہ صوبے میں دینی و سیاسی جدوجہد کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کوئٹہ کے کارکنان اپنے محبوب قائد کے استقبال اور کانفرنس کی کامیابی کے لیے پُرجوش ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کا اصل سرمایہ اس کے مخلص، باکردار اور قربانی دینے والے کارکنان ہیں جن کی انتھک محنت، مسلسل جدوجہد اور بے لوث خدمات کی بدولت جماعت ہر سطح پر منظم اور فعال ہے۔ انہوں نے ضلعی جماعت کے تمام امراء، نظماء، ذمہ داران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ قائد جمعیت کے دورۂ بلوچستان اور تحفظِ مدارس و حقوقِ بلوچستان کانفرنس کو تاریخی اور یادگار بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں شب و روز محنت کریں اور زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ اجتماع دینی مدارس کے تحفظ بلوچستان کے حقوق کے حصول اور اسلامی اقدار کے فروغ کے حوالے سے ایک مؤثر اور فیصلہ کن پیغام دے سکے۔

تحفظ مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس تاریخ ساز ہوگی، مولانا عبدالرحمن رفیق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us