Banner

رکھنی۔بیکڑ روڈ منصوبہ علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا ، بابر خان

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا ہے کہ رکھنی۔بیکڑ روڈ منصوبہ علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا ۔اس شاہراہ کی تکمیل سے رکھنی بیکڑ اور اپر ڈیرہ بگٹی کے درمیان سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ تجارت، زراعت، معدنی وسائل کی ترسیل اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے رکھنی بیکڑ روڈ منصوبے پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر چیف انجینئر سبی زون زبیر احمد کھوسہ، چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ، ایس ای نصیر آباد سرکل محمد اکرم خواجہ خیل، ایگزیکٹو انجینئر روڈز ڈیرہ بگٹی شمس الحق اور ٹیکنکل ایڈوائزر احسان اللہ خان دوتانی کے علا¶ہ کنسلٹنٹ و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو رکھنی بیکڑ روڈ منصوبے پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ یہ سڑک دور دراز علاقوں کو مرکزی شاہراہوں سے منسلک کرکے عوام کے لیے تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی آسان بنائے گی۔ مزید برآں، منصوبے کی تکمیل سے مقامی افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقے میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوں گے جس سے مجموعی طور پر ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مذید تیز اور بہتر کیا جائے تاکہ یہ منصوبہ اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہو جائے انہوں نے ہدایات دیں منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے مذید زیادہ مشنری اور لیبر میں اضافہ کریں تاکہ منصوبے کی تکمیل میں مذید تیزی آجائے۔

رکھنی۔بیکڑ روڈ منصوبہ علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا ، بابر خان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us