Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔

جانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دی

کراچی اسٹاف رپورٹر

سندھ کی جانوری برادری کی جانب سے کراچی میں اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کے روز کورنگی پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں برادری کے مستقبل سرداری پگ سماجی اصلاحات اور نوجوان قیادت کے حوالے سے مشترکہ اور باضابطہ مؤقف پیش کیا گیا پریس کانفرنس سے کامریڈ منظور جانوری ریٹائرڈ کمانڈر حبیب الرحمان اور انسپکٹر داؤد جانوری نے خطاب کیا جبکہ کراچی کے مختلف اضلاع سے جانوری برادری کے معززین سماجی شخصیات نوجوانوں اور رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہا کہ سرداری کسی خاندان ذاتی دعوے یا روایتی وراثت کا نام نہیں بلکہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے جو صرف اسی شخص کو ملنی چاہیے جو ایماندار بہادر انصاف پسند خدمت گزار بردبار اور برادری کے اعتماد پر پورا اترے انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں شیر افضل عرف وقار جانوری ان تمام خوبیوں کے مالک ہیں اس لیے کراچی کی جانوری برادری انہیں اپنا سردار تسلیم کرتے ہوئے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے اس موقع پر ہال شیر افضل عرف وقار جانوری کے حق میں زبردست نعروں سے گونج اٹھا کامریڈ منظور جانوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے کاروکاری سود غیر منصفانہ جرگوں منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان مسائل کے حوالے سے موجودہ سرداری نظام پر تنقید کی جاتی ہے اس لیے اب ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو انصاف خدمت نوجوانوں کی رہنمائی تعلیم صحت روزگار اور سماجی بہبود کو ترجیح دے انہوں نے کہا کہ جدید دور میں برادری کو ایسے سردار کی ضرورت ہے جو لوگوں کو جوڑ سکے نہ کہ تقسیم کرے پریس کانفرنس کے دوران جاری کیے گئے مشترکہ منشور میں کہا گیا کہ جانوری برادری کا اصل سرمایہ اس کا اتحاد ہے اس لیے برادری کو ذاتی مفادات گروہ بندیوں اور اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے رہنماؤں نے زور دیا کہ برادری کے تمام فیصلے مشاورت اتفاق رائے اور باہمی احترام کے ساتھ کیے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی تقسیم سے بچا جا سکے اعلان میں کہا گیا کہ حقیقی سردار وہ ہے جو برادری کے دکھ سکھ میں ساتھ کھڑا ہو نوجوانوں کی رہنمائی کرے بزرگوں کا احترام کرے تعلیم صحت روزگار سماجی بہبود اور اتحاد کے لیے عملی اقدامات کرے رہنماؤں نے کہا کہ جدید دور میں خدمت علم صلاحیت اور کردار ہی قیادت کا اصل معیار ہیں پریس کانفرنس میں نوجوانوں کو برادری کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ منشیات نوجوان نسل کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں اس لیے تعلیم شعور تنظیم اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے مقررین نے کہا کہ جانوری برادری کسی قسم کی نفرت انتشار ذاتی دشمنی یا متنازع سیاست کی حمایت نہیں کرتی بلکہ محبت بھائی چارے امن اور باہمی احترام کو اپنا بنیادی اصول سمجھتی ہے اختلافات کا حل ہمیشہ بات چیت مشاورت اور انصاف کی بنیاد پر نکلنا چاہیے پریس کانفرنس کے دوران مقررین نے کہا کہ کاروکاری جیسے معاملات میں انصاف سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے اور قانون یا سماجی فیصلوں میں امیر اور غریب کے لیے الگ معیار نہیں ہونے چاہئیں انہوں نے زور دیا کہ معاشرے سے ظلم ناانصافی پرانی منفی روایات اور خودساختہ جرگوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے اور سردار وہ ہونا چاہیے جو ہر انسان کو برابری کی نظر سے دیکھے آخر میں رہنماؤں نے جانوری برادری کے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد تعلیم صحت خدمت اور نوجوانوں کی فلاح کے لیے مل کر کام کریں کیونکہ مضبوط باشعور اور متحد برادری ہی روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہے پریس کانفرنس میں سیکڑوں جانوری نوجوانوں سمیت ہر عمر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے شیر افضل عرف وقار جانوری کے حق میں بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں جدید سوچ انصاف پسند بہادر اور خدمت گزار قیادت قرار دیا تقریب کے اختتام پر جاری کیے گئے مشترکہ منشور پر کامریڈ منظور جانوری رینجرز کمانڈر حبیب الرحمان انسپکٹر داؤد جانوری اور جانوری برادری کے دیگر معززین نے دستخط کر کے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا جبکہ دیگر رہنماؤں اور معززین کے نام بھی مشترکہ منشور میں شامل کیے گئے تقریب اتحاد بھائی چارے اور مشترکہ عزم کے اظہار کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *