Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔

سورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدری

مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کوئٹہ کے قریب سورینج میں کوئلہ کان کے المناک حادثے کے نتیجے میں 34 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ ہے۔ گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان کاشف حیدری ودیگر نے کہا کہ کوئلہ کانوں میں آئے روز پیش آنے والے حادثات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ کان کنی کے شعبے میں مزدوروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات، نگرانی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے مناسب انتظامات پر سنجیدگی سے عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ مزدور اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے کے لیے روزگار حاصل کرتے ہیں، انہیں بنیادی حفاظتی سہولیات فراہم کرنا حکومت اور کان مالکان دونوں کی ذمہ داری ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ حادثے کے بعد جاں بحق مزدوروں کی میتوں کو ایمبولینس کی سہولت تک فراہم نہ کرنا اور انہیں گاڑیوں کی چھتوں پر منتقل کیا جانا انتہائی افسوسناک اور انسانی وقار کے منافی عمل ہے۔ ایک طرف خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھویا اور دوسری جانب ان کے جسدِ خاکی کے ساتھ بھی مناسب اور باوقار رویہ اختیار نہ کیا گیا، جو انتظامی اور انسانی بے حسی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو صرف حادثے کے بعد افسوس اور تعزیت تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ کوئلہ کانوں میں حفاظتی قوانین اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، کانوں کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے، حفاظتی آلات کی فراہمی، ایمرجنسی ریسکیو اور طبی سہولیات کا مؤثر نظام قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات کی روک تھام ممکن ہو۔ ترجمان نے کہا کہ اس سانحے میں حکومت کے ساتھ ساتھ کوئلہ کان مالکان پر بھی اخلاقی اور انتظامی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مزدوروں کو محفوظ ماحول، ضروری حفاظتی سامان اور ہنگامی حالات میں فوری امداد کی سہولت فراہم کریں۔ مزدور صرف ایک افرادی قوت نہیں بلکہ اپنے اپنے خاندانوں کے واحد یا بنیادی کفیل ہوتے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بیشتر مزدور خیبر پختونخوا سے روزگار کے لیے بلوچستان آئے تھے اور اپنے خاندانوں کے لیے روزی کمانے والے تھے۔ ان کی اچانک موت سے صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورا خاندان معاشی مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ کان مالکان کو چاہیے کہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو فوری اور باعزت مالی امداد فراہم کی جائے، ان کے بچوں اور خاندانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ جو خاندان اپنے کفیل سے محروم ہو گئے ہیں، ان کے گزر بسر، بچوں کی تعلیم اور بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاست اور متعلقہ ذمہ دار اداروں کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حادثے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے غفلت یا حفاظتی انتظامات میں کوتاہی کے ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے، کوئلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور ایسے مؤثر اقدامات کیے جائیں جن سے مزدوروں کی قیمتی جانوں کو مستقبل میں محفوظ بنایا جا سکے۔ کاشف حیدری نے جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *