Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خضدار مبینہ اغوا کیس: خاتون کا غیرجانبدار تحقیقات اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہگڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھی 8اگست سے ہڑتال کا اعلانسونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہسوات خود کش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کا تعلق دیر سے نکلاپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاخضدار مبینہ اغوا کیس: خاتون کا غیرجانبدار تحقیقات اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہگڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھی 8اگست سے ہڑتال کا اعلانسونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہسوات خود کش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کا تعلق دیر سے نکلاپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا

صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، میر ریاض حسین ہجوانی

گنداخہ:(نامہ نگار فریداحمد) ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت میر ریاض حسین ہجوانی نے تحصیل پریس کلب گنداخہ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے چیئرمین پریس کلب فرید احمد قمبرانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گنداخہ اور گردونواح کی مجموعی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، صحافتی ذمہ داریوں اور علاقائی ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر شعبان علی جمالی، اے ڈی قمبرانی اور آصف علی جمالی بھی موجود تھے۔جبکہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی تعاون، مثبت صحافت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے میڈیا کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔میر ریاض حسین ہجوانی نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں،جو نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ حکام بالا تک صحیح معلومات پہنچا کر عوام کی آواز بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پریس کلب گنداخہ نے ہمیشہ ذمہ دارانہ اور غیر جانبدار صحافت کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافی سخت حالات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں صحافی برادری معاشرے میں شعور بیدار کرنے، حقائق عوام تک پہنچانے اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں میر ریاض حسین ہجوانی نے مزید کہا کہ علاقائی ترقی، امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے میڈیا اور سماجی شخصیات کا باہمی تعاون ناگزیر ہے انہوں نے تحصیل پریس کلب گنداخہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، جو محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مصروفِ عمل ہےآخر میں انہوں نے تحصیل پریس کلب گنداخہ کے عہدیداران اور صحافیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صحافی برادری آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت اور مثبت صحافت کا سلسلہ جاری رکھیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *