Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

حب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، انتظامیہ کا سخت نوٹس

حب(نمائندہ خصوصی)

بلوچستان کا اہم صنعتی شہر حب میں کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھر اس شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف انتظامیہ حب نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل

تفصیلات کے مطابق؛

بلوچستان کا اہم صنعتی شہر حب جاری شدید گرمی کی حالیہ لہر کے دوران کے-الیکٹرک کی جانب سے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ضلعی انتظامیہ نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے اس صورتحال کو عوام کے لیے انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
حب ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلسل بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کاروباری سرگرمیاں اور روزمرہ زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے اس صورتحال کے نتیجے میں عوامی احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، جس سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر حب نے بتایا کہ کے-الیکٹرک حکام کے ساتھ متعدد اجلاس منعقد کیے گئے جن میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے اور شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں، تاہم ان پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

مزید برآں، بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئیں اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مکمل معاونت فراہم کی گئی، مگر کے-الیکٹرک کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر حب نے اس امر کی نشاندہی کی کہ موجودہ لوڈشیڈنگ زیادہ تر ادارہ جاتی بدانتظامی کا نتیجہ ہے، جو شدید گرمی کے موسم میں ناقابل قبول ہے اور عوامی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے صوبائی محکمہ توانائی سے فوری نوٹس لینے اور کے-الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں نمایاں کمی لانے کا پابند بنانے کی درخواست کی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *