Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ


نقطہ نظر : – محمد سلیم رند

پاکستان کی تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے کہ جب بھی وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور وقار کو خطرہ لاحق ہوا، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی۔ بھارت کے خلاف لڑی جانے والی ہر جنگ، ہر معرکہ اور ہر دفاعی محاذ پر پاکستانی عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان نے جس اتحاد، قربانی اور جرات کا مظاہرہ کیا، وہ “بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” کی عملی تصویر بن کر دنیا کے سامنے آیا بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ ایک قرآنی اصطلاح ہے جس کا مطلب ایک ایسی مضبوط دیوار ہے جو ناقابلِ تسخیر ہو۔ یہی کیفیت اس وقت دیکھنے کو ملی جب بھارتی جارحیت، اشتعال انگیزی اور مسلسل دھمکیوں کے مقابلے میں پوری پاکستانی قوم ایک آواز بن گئی۔ قوم نے ثابت کردیا کہ پاکستان صرف ایک جغرافیہ نہیں بلکہ ایمان، غیرت اور قربانی کا نام ہے بھارت نے ہمیشہ خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے پاکستان کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کی۔ کبھی سرحدی خلاف ورزیاں، کبھی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت اور کبھی پاکستان کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں، بھارت نے ہر ممکن حربہ استعمال کیا۔ مگر ہر بار افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور یہ واضح کردیا کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اس معرکۂ حق میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے پاکستانی قوم میں ایک نیا جذبہ اور اعتماد پیدا کیا ان کی عسکری حکمتِ عملی، بروقت فیصلے اور مضبوط قیادت نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے نہ صرف افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنایا بلکہ پوری قوم کو اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کا پیغام دیا
بھارت کے خلاف یہ جنگ صرف سرحدوں تک محدود نہیں تھی بلکہ یہ نظریاتی، سفارتی اور اطلاعاتی محاذ پر بھی لڑی گئی۔ بھارتی میڈیا اور پروپیگنڈا مشینری نے پاکستان کو کمزور دکھانے کی ہر ممکن کوشش کی، مگر پاکستانی قوم نے سوشل میڈیا، صحافت اور قومی شعور کے ذریعے دشمن کے جھوٹے بیانیے کو شکست دی۔ پاکستانی نوجوانوں نے بھی ڈیجیٹل محاذ پر ملک کا مؤقف دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا
افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہیں۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والا کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ اسی طرح پاک بحریہ نے سمندری سرحدوں کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا پاکستانی قوم نے بھی اس جنگ میں تاریخی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ سیاسی اختلافات، لسانی تقسیم اور ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر پوری قوم نے افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ ملک کے ہر شہر، ہر گاؤں اور ہر طبقے سے ایک ہی آواز بلند ہوئی کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
بلوچستان جو ہمیشہ دشمن قوتوں کے نشانے پر رہا، اس معرکے میں بھی حب الوطنی کی عظیم مثال بن کر سامنے آیا۔ بلوچستان کے عوام، قبائلی عمائدین اور نوجوانوں نے واضح پیغام دیا کہ وہ پاکستان کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دشمن کی جانب سے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی تمام کوششیں عوامی اتحاد کے سامنے ناکام ہوگئیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے نہ صرف دفاعی محاذ پر کامیابیاں حاصل کیں بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بلند کیا۔ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار، باوقار اور مضبوط ریاست ہے جو امن چاہتی ہے مگر اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی یہ جنگ صرف ہتھیاروں کی نہیں بلکہ حوصلوں کی جنگ تھی۔ پاکستانی ماؤں نے اپنے بیٹوں کو وطن پر قربان کیا، نوجوانوں نے جذبۂ حب الوطنی کا مظاہرہ کیا اور پوری قوم نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہداء کا خون اس وطن کی مٹی میں شامل ہوکر آنے والی نسلوں کو یہ پیغام دیتا رہے گا کہ پاکستان قربانیوں سے حاصل کیا گیا تھا اور قربانیوں سے ہی محفوظ رہے گا۔ میڈیا اور صحافیوں نے بھی اس قومی معرکے میں اہم کردار ادا کیا ذمہ دار صحافت نے قوم کے حوصلے بلند کیے اور دنیا کو پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ایسے وقت میں مثبت قومی بیانیہ دشمن کے پروپیگنڈے کے خلاف ایک مضبوط ہتھیار ثابت ہوا آج بھی وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم “بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” بن کر متحد رہے۔ بھارت کی جانب سے مسلسل سازشوں اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کا مقابلہ صرف قومی اتحاد سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ جب عوام، حکومت اور افواج ایک صف میں کھڑے ہوں تو کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے یہ ثابت کردیا کہ دشمن کی جارحیت کے سامنے جھکنا پاکستانی قوم کی فطرت نہیں۔ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر اپنے دفاع اور قومی وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ یہی معرکۂ حق کا اصل پیغام اور “بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” کی حقیقی روح ہے پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا کیونکہ اس کی بنیاد ایمان، اتحاد، قربانی اور شہداء کے لہو پر قائم ہے۔ دشمن کے ہر وار کا جواب اتحاد، استقامت اور حب الوطنی سے دیا جاتا رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *