Banner

عنوان: “تعلیم ہر بچے کی بنیادی و آئینی حق ہے

Share

Share This Post

or copy the link

عنوان: “تعلیم ہر بچے کی بنیادی و آئینی حق ہے
تحریر: نصیب اللہ برشوری
تعلیم ایک ایسا ہنر ہے کہ انسان اس کے ذریعے حکمرانی تک حاصل کر سکتا ہے۔تعلیم حاصل کیے ہوئے بندے قوم کے معمار ہوتے ہیں، جو اپنے قوم کی خدمت کے ساتھ ساتھ نمائندگی بھی کرتے ہیں۔
غیر تعلیم یافتہ انسان کی مثال گونگے اور بہرے کی طرح ہے جو نہ آواز اٹھا سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کو سن سکتا ہے۔ اس کے بر عکس تعلیم حاصل کرنے والے بچے اپنے خاندان کے مستقبل کو سنوارتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ کسی قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں تعلیم و تربیت نے ایک اہم مقام حاصل کیا ہے۔ ہمارے اسلام کی پہلی وحی اور اولین ترجیح بھی تعلیم کے حصول کے بارے میں ہے، چنانچہ قرآن مجید نے ” اقراء باسم ربک الذی خلق” کہہ کر تعلیم کی ترویج کو فروغ دیا ہے، لیکن اس کے باوجود دنیاوی تعلیم کی میدان میں بحیثیت قوم ہم پاکستانی بہت پیچھے ہیں جو ایک مایوس کن بات ہے۔ تعلیم جو ہر بچہ کی بنیادی و آئینی حق ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام بچوں تک یہ حق پہنچائے گی مگر افسوس کی بات ہے کہ ہیلتھ کی طرح حکومت اپنی اس ذمہ داری ادا کرنے میں بھی بہت ناکام رہی ہے۔ اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ سات دن پہلے تقریباً پورے پاکستان کی تعلیمی ادارے کھل گئے لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا “پرائمری اسکول کلی تلیری شابیزیی ضلع برشور صوبہ بلوچستان” اب تک بند ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر سو بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ پہاڑوں میں گھرا ہوا اس علاقہ میں سرکاری اسکول کے علاؤہ کوئی دوسرا تعلیمی ادارہ ہے اور نہ ہی کوئی مکتب جہاں بچے اپنی پڑھائی کی پیاس بجھا سکے۔ وسائل اور سہولیات سے محروم اس علاقے کا ہر ہر بچہ ایک ایک لفظ سیکھنے کے لیے ترس رہا ہے لیکن یہاں ایسا کوئی بھی نہیں جنہیں ان ننھے منے بچوں کے پیاس بجھانے کی فکر ہو بلکہ جن کی ذمہ داری تھی انہوں نے کوتائی کر کے تقریباً ان تمام بچوں کے مجموعی طور پر چھ سو گھنٹے ضائع کروا دئے ہیں اور مزید خاموشی مزید نقصان کا باعث ہے۔ اس لیے ہم انتظامیہ سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد ان ٹیچرز کا نوٹس لے جنہوں نے بلا وجہ بچوں کا وقت ضائع کیا ہیں اور ہمارے اسکول کو محنتی ، سچے ، ایمان دار اور خیر خواہ اساتذہ فراہم کرے۔

عنوان: “تعلیم ہر بچے کی بنیادی و آئینی حق ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us