Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگی

صحت کے شعبے میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اور تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نورعلی کاکڑ، محکمہ صحت کے ضلعی افسران، متعلقہ اداروں کے نمائندگان اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لینا، درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرنا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔
اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ان امور کی نشاندہی کی جو تاحال زیرِ التوا تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ تمام نامکمل اقدامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور آئندہ اجلاس میں واضح نتائج پیش کیے جائیں۔اجلاس کے دوران ضلع کے مختلف ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs)، بنیادی مراکز صحت (BHUs) اور دیگر طبی اداروں میں درپیش مسائل پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ خاص طور پر طبی عملے کی کمی، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی غیر حاضری، ادویات کی عدم دستیابی، طبی آلات کی کمی اور سہولیات کی ناکافی صورتحال کو نمایاں مسائل کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صحت کا شعبہ براہِ راست عوامی فلاح سے جڑا ہوا ہے، اس لیے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے واضح الفاظ میں ہدایت جاری کی کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ تمام طبی مراکز میں عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ادویات کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا، تاکہ مریضوں کو باہر سے مہنگی ادویات خریدنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ صحت کے مراکز میں صفائی ستھرائی، مریضوں کے لیے بیٹھنے کی مناسب جگہ، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بہتر رویہ اپنانا بھی طبی عملے کی ذمہ داری ہے تاکہ عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد بحال ہو۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ہیلتھ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ افسران باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کریں، اچانک معائنوں کے ذریعے کارکردگی کا جائزہ لیں اور اپنی رپورٹس براہِ راست ضلعی انتظامیہ کو پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی مؤثر فیصلے کیے جا سکتے ہیں، اس لیے فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید فعال بنایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر لورالائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *