Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیدوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلیخفیہ کیمروں والی عینکوں، گھڑیوں اور پین کے استعمال و خرید و فروخت پر پابندی، طلبا کو آگاہی دے دی گئینوابشاہ آرٹس کونسل عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، نذیر زرداریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیدوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلیخفیہ کیمروں والی عینکوں، گھڑیوں اور پین کے استعمال و خرید و فروخت پر پابندی، طلبا کو آگاہی دے دی گئینوابشاہ آرٹس کونسل عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، نذیر زرداری

مہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہ

کوئٹہ : عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک منتقل کرے، کیونکہ ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہِ راست اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیا پر پڑتے ہیں، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، عام آدمی کے لیے اپنے گھر کا بجٹ چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، جبکہ کئی غریب خاندانوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔ آٹا، چاول، چینی، گھی، ایل پی جی، مٹی کا تیل، انڈے، گوشت اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ عام شہری کی قوتِ خرید جواب دے گئی ہے۔انھوں نےکہا کہ حکومت کو چاہیے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر ہونے والی کمی کا فائدہ محض اعلانات تک محدود نہ رکھے بلکہ اس کے ثمرات فوری طور پر عوام تک پہنچائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *