Banner

روہڑی ریلوے اسٹیشن اپگریڈیشن منصوبے کا سنگِ بنیاد، وفاقی و صوبائی وزراء کی شرکت

Share

Share This Post

or copy the link

روہڑی ریلوے اسٹیشن اپگریڈیشن منصوبے کا سنگِ بنیاد، وفاقی و صوبائی وزراء کی شرکت
سکھر(رپورٹ اسلم سومرو)روہڑی جنکشن کی اپگریڈیشن کے اہم منصوبے کا سنگِ بنیاد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایک پروقار تقریب کے دوران رکھ دیا۔ اس موقع پر دونوں وزراء نے تقریب سے خطاب کیا اور بعد ازاں میڈیا سے بھی گفتگو کی۔صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ روہڑی کے عوام کا دیرینہ بنیادی مطالبہ اب پورا ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ریلوے اسٹیشن پر بنیادی سہولیات کی کمی رہی، تاہم اب روہڑی جنکشن کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینے کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سکھر ایکسپریس کو اپگریڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ جلد ہی پاکستان ریلوے اور ضلعی کونسل کے اشتراک سے “ہو جمالو ٹرین” بھی چلائی جائے گی۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے باہمی تعاون سے منصوبے پر تیزی سے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے سکھر کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں یونیورسٹیاں اور جدید سرکاری اسپتال موجود ہیں، جو خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان میں پیپلز بس سروس شروع کرنے جا رہی ہے، جبکہ روہڑی جنکشن کی اپگریڈیشن کا منصوبہ ایک ارب 33 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ روہڑی اور سکھر کے عوام خوش نصیب ہیں اور اب اس تاریخی جنکشن کو جدید طرز پر استوار کیا جائے گا۔وفاقی وزیر کے مطابق روہڑی جنکشن تقریباً 150 سال پرانا ہے اور منصوبے کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے اسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیا گیا ہے، جہاں ملازمین کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تھر کول منصوبہ 90 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور جلد اس کا افتتاح بھی متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی شامل ہے، جس سے بڑے منصوبے پایۂ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر پوری قوم کو فخر ہے اور پاکستان ایک متحد قوم کے طور پر ہمیشہ مضبوطی سے کھڑا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے میں بلاول بھٹو زرداری بھی شامل ہوں گے اور اس منصوبے کو 480 کلومیٹر تک توسیع دی جا رہی ہے، جسے وزیراعظم کے ہاتھوں مکمل کیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روہڑی جنکشن کی اپگریڈیشن سے نہ صرف مسافروں کو جدید سہولیات میسر آئیں گی بلکہ خطے میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری سے معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

روہڑی ریلوے اسٹیشن اپگریڈیشن منصوبے کا سنگِ بنیاد، وفاقی و صوبائی وزراء کی شرکت

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us