Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

غیر رجسٹرڈ واٹر پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 10 یونٹس سیل

 

غیر رجسٹرڈ واٹر پلانٹس کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ایکشن جاری ۔۔۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مزید 10 یونٹس سیل، پانی کے نمونے لیبارٹری تجزیہ کیلئے روانہ
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر رجسٹرڈ اور ناقص بوتل بند پانی کی فراہمی کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر کام کرنے والے مزید 10 واٹر پلانٹس سربمہر کر دئیے گئے ۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق خصوصی مہم کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے سریاب ، ایسٹرن بائی پاس، جتک اسٹاپ، سرکی روڈ، پٹیل روڈ، شاوکشاہ روڈ، ہزارہ ٹاؤن، عیسیٰ نگری، کلی شابو اور چشمہ اچوزئی سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 10 واٹر پلانٹس سیل کیے گئے جبکہ بوتل بندپانی کے متعدد نمونے لیبارٹری تجزیے کیلئے حاصل کیے گئے۔ دوران انسپیکشن ایک مقام سے 100 کارٹن غیر معیاری بوتل بند پانی بھی ضبط کیا گیاجبکہ یونٹس میں پروڈکٹ رجسٹریشن اور بی ایف اے لائسنس کی عدم موجودگی، ناقص صفائی، جعلی لیبلنگ، ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا فقدان، سی آئی پی اور سی سی پیز کی عدم دستیابی، ورکرز کیلئے پی پی ای اور میڈیکل ریکارڈ نہ ہونے سمیت متعدد سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ بعض مقامات پر اوپن واش روم اور کیڑوں کی روک تھام کے ناقص انتظامات بھی پائے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان کا مہم ںسے متعلق کہنا ہے کہ اتھارٹی کے تمام تر اقدامات کا مقصد خوراک کے مراکز و کارخانوں کی اصلاح ہے ، بوتل بند پانی یا منرل واٹر سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی تیاری اور فروخت کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے پروڈکٹ رجسٹریشن اور لائسنس کا حصول قانون کے مطابق لازمی ہے جو نہ صرف قانونی تقاضا ہے بلکہ عوام کو محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی کو بھی یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر پلانٹس کے مالکان اور دیگر تمام فوڈ بزنس آپریٹرز ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بی ایف اے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں تاکہ وہ کاروبار شفاف اور قانون کے دائرے میں رہ کر جاری رکھ سکیں ۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *