Banner

ایران کو دھمکیوں سے نہیں جھکایا جا سکتا، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

Share

Share This Post

or copy the link

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کو کسی بھی قسم کی دھمکی یا دباؤ کے ذریعے جھکایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی غیر منطقی مطالبات منوائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناکہ بندی برقرار رکھنا اور ایران کو جنگی جرائم کی دھمکیاں دینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

سفیر نے مزید کہا کہ محض بیانات کے ذریعے سفارت کاری کا تاثر دینا حقیقت کے برعکس ہے، جب تک ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی ختم نہیں ہوتی، مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

دوسری جانب امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے ایک ایرانی بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔ سینٹکام کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب جہاز آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فورسز نے ایرانی جہاز کو روک کر تحویل میں لیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ کر رہی ہے، جہاں سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ایران کو دھمکیوں سے نہیں جھکایا جا سکتا، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us