Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقافغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادق

مفتی احمد خان کی شہادت، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

مفتی احمد خان کی شہادت، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
واقعہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور قانون کی کھلی پامالی ہے۔ راز محمد وطنیار
انصاف نہ ملا تو بھرپور احتجاج کا حق محفوظ ہے۔تاج الدین افغان
کوئٹہ( پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے علاقائی سیکرٹری راز محمد وطنیار اور تاج الدین افغان نے کوئٹہ کے علاقے کلی عمر کے رہائشی اور پارٹی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ماسٹر خان محمد کے صاحبزادے یوسف خان کاکڑ کے بھتیجے اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے رکن حاجی امجد علی کاکڑ کے داماد مفتی احمد خان کی المناک شہادت پر گہرے دکھ، افسوس اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مفتی احمد خان کی شہادت ایک نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، جس میں کوسٹ گارڈ کے ایک اہلکار کا ملوث ہونا انتہائی تشویشناک امر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ قانون کی صریح پامالی بھی ہے، جس سے ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھتے ہیں اور عوام کا اعتماد متاثر ہوتا ہے۔ انھوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس اندوہناک واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث اہلکار کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم ہو سکے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے گئے تو عوام میں بے چینی اور اضطراب مزید بڑھے گا، اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اس ظلم و ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر بھرپور اور منظم احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں، بصورت دیگر حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *