Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقافغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادق

کوئٹہ کراچی شاہراہ کی صورتحال پر ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج

کوئٹہ کراچی شاہراہ کی صورتحال پر ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج
بدامنی، رہزنی اور آئے دن شاہراہ کی بندش نے کاروبار تباہ کردیا ہے۔ حبیب اللہ خان بادیزئی
حکومت قومی شاہراہ کو محفوظ بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ میر اکبر لہڑی
کوئٹہ (پ ر) آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی، جنرل سیکرٹری حاجی میر اکبر لہڑی، حاجی موسیٰ جان اچکزئی، حاجی نصر اللہ دھوار، حاجی علی محمد، حاجی ابراہیم اور دیگر رہنماؤں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کی انتہائی مخدوش صورتحال، بڑھتی ہوئی بدامنی، رہزنی کے واقعات اور آئے روز شاہراہ کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سنگین صورتحال نے نہ صرف ٹرانسپورٹرز کو شدید مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے بلکہ صوبے کی معیشت کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ بلوچستان کی اہم ترین تجارتی گزرگاہ ہے جس کے ذریعے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں اشیائے خوردونوش، پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کرتی ہیں، مگر شاہراہ کی خستہ حالی اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹرز عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ آئے روز ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات معمول بن چکے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر شاہراہ کی بندش سے نہ صرف مال بردار گاڑیاں کئی کئی دن پھنس جاتی ہیں بلکہ کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہو رہا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔شاہراہ کی فوری مرمت، سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر صورتحال یہی رہی تو ٹرانسپورٹ کا شعبہ مکمل طور پر مفلوج ہو جائے گا جس کے اثرات عام عوام تک بھی پہنچیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ کی بحالی، سیکیورٹی کی فراہمی اور غیر ضروری بندشوں کا خاتمہ یقینی بنائے، بصورت دیگر آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *