Banner

دو ہفتے کی جنگ بندی دو طرفہ ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے، جسے عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا، جنہوں نے ایران پر متوقع حملہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو مکمل، فوری اور محفوظ طریقے سے کھولنے پر رضامند ہو جاتا ہے تو امریکہ دو ہفتوں کے لیے ایران پر حملے معطل رکھنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو دو طرفہ جنگ بندی قرار دیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ نے اپنے بیشتر فوجی اہداف حاصل کر لیے ہیں اور ایران کے ساتھ طویل المدتی امن معاہدے کے حوالے سے پیش رفت کافی آگے بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی ہے، جسے مذاکرات کے لیے قابل عمل بنیاد سمجھا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی کے زیادہ تر تنازعاتی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے اور آئندہ دو ہفتے یہ معاہدہ حتمی شکل دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کو مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قریب پہنچنے کا اہم موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس طویل المدتی مسئلے کے حل کی جانب بڑا قدم ہے۔

دو ہفتے کی جنگ بندی دو طرفہ ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us