Banner

یہود و ہنود گٹھ جوڑ نے بھارتی عوام کا جینامحال کردیا،مودی کی ناکام پالیسیاں بےنقاب

featured
Share

Share This Post

or copy the link

نئی دہلی: بھارت میں معاشی دباؤ اور توانائی بحران نے عوام کی مشکلات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جہاں تیل و گیس کی قلت کے باعث صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

بین الاقوامی جریدے دی اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق ایران سے متعلق کشیدگی کے بعد بھارت میں گیس کی فراہمی غیر یقینی ہو گئی ہے اور قیمتوں میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات صنعت اور روزگار پر پڑ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گیس اور پیٹرول کی قلت کے باعث متعدد صنعتی یونٹس بند یا محدود ہو گئے ہیں، جبکہ لاکھوں مزدور روزگار سے محروم ہو کر اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ سورت کی ٹیکسٹائل صنعت میں بھی بڑی تعداد میں ورکرز متاثر ہوئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی، توانائی بحران اور معاشی دباؤ نے عام شہری کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے، جبکہ صنعتی پیداوار میں کمی سے معیشت پر مزید دباؤ بڑھ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال نے حکومتی پالیسیوں کی مؤثریت پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

یہود و ہنود گٹھ جوڑ نے بھارتی عوام کا جینامحال کردیا،مودی کی ناکام پالیسیاں بےنقاب

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us