Banner

ایران امریکا جنگ بندی پر پاکستان کا عالمی خیرمقدم، سفارتی کوششوں کی بھرپور پذیرائی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس پیشرفت میں پاکستان نے اہم ثالثی کردار ادا کیا، جبکہ دونوں ممالک کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد میں مزید مذاکرات کے لیے مدعو کیا گیا ہے تاکہ تنازع کا مستقل حل تلاش کیا جا سکے۔

حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران پاکستان نے فعال سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقائی ممالک سے مشاورت، تہران اور واشنگٹن کے درمیان بیک چینل رابطے اور چین کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کی حکمت عملی اپنائی۔

جنگ بندی کے اعلان پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں اور دیرپا امن کے لیے اقدامات کریں۔

امریکی ماہر مائیکل کوگلیمین نے اسے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پیشرفت نے پاکستان کی صلاحیت پر اٹھنے والے شکوک کو غلط ثابت کیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے پاکستان کی سفارتکاری کو جراتمند اور قابلِ تحسین قرار دیا، جبکہ نیوزی لینڈ کے وزیرِ خارجہ ونسٹن پیٹرز نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی کوششوں کو سراہا۔

برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں نے بھی اس پیشرفت کو مثبت قرار دیا، جبکہ عراق اور قازقستان نے اسے امن کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی پر آمادگی کے بعد یہ اہم پیشرفت ممکن ہوئی، جسے عالمی سطح پر امن کے قیام کی جانب ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

ایران امریکا جنگ بندی پر پاکستان کا عالمی خیرمقدم، سفارتی کوششوں کی بھرپور پذیرائی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us