Banner

جناح روڈ اور سرکلر روڈ کی فٹ پاتھ منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ بن گئیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ کے جناح روڈ اور سرکلر روڈ پر منشیات کے عادی افراد کا کھلے عام قبضہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ فٹ پاتھ جو عوام کے لیے بنائے گئے تھے، نشئیوں کے ٹھکانوں میں بدل چکے ہیں، جہاں دن دہاڑے نشہ کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف شہر کی بدصورتی بلکہ خواتین، بچوں اور عام شہریوں کے لیے شدید عدم تحفظ کا باعث ہے۔ موجودہ صورتحال قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور ریاستی رٹ صرف کاغذوں تک محدود محسوس ہوتی ہے۔

شہری مطالبہ کرتے ہیں کہ جناح روڈ اور سرکلر روڈ سے نشئی افراد کو فوری طور پر نکالا جائے، مستقل کریک ڈاؤن کیا جائے، اور متاثرین کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، ورنہ پورے شہر کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

جناح روڈ اور سرکلر روڈ کی فٹ پاتھ منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ بن گئیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us