Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

مستونگ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، واپڈا تار چوری کرنے والا منظم گروہ گرفتار

مستونگ پولیس نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کے دوران واپڈا کی قیمتی تاریں چوری کرنے والے منظم گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ بھاری مقدار میں چوری شدہ تاریں، وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔*
*پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی ایس پی مستونگ اللہ بخش بلوچ کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں ڈی ایس پی محمد رفیق حمزہ، ایس ایچ او سٹی عبدالروف اور اے ایس آئی شبیر احمد نے کلی ریکی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی۔ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ واپڈا کی چوری شدہ تاروں کا ایک بڑا ذخیرہ علاقے میں موجود ہے اور ملزمان انہیں دیگر مقامات پر منتقل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔*
*اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے مشتبہ گاڑی کا تعاقب کیا، جو پولیس کو ایک خفیہ ٹھکانے تک لے گئی۔ پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں چوری شدہ واپڈا تاریں برآمد کر کے چار ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔*
*ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ گرفتار ملزمان ایک منظم نیٹ ورک کے تحت مختلف علاقوں سے بجلی کی تاریں چوری کرکے فروخت کرتے تھے۔ ان سرگرمیوں کے باعث نہ صرف قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچ رہا تھا بلکہ بجلی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہو رہا تھا، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔*
*پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر سہولت کاروں اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔*
*ایس پی مستونگ اللہ بخش بلوچ نے کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستونگ پولیس جرائم کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قومی املاک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔*

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *