Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
امریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2279/04-11-2026آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیاامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2279/04-11-2026آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیا

سندھ میں الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز، روزگار کے مواقع بڑھیں گے، شرجیل میمن

سندھ حکومت نے جدید ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای وی (الیکٹرک وہیکل) ٹیکسی پروجیکٹ کے اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اس معاہدے پر سندھ بینک، سندھ ڈویلپمنٹ فنڈ (SDF) اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ساتھ دستخط کیے، جس کا مقصد صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔

معاہدے کے تحت سندھ میں ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرائی جائے گی جس سے نہ صرف شہری ٹرانسپورٹ میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایسے منصوبے متعارف کروائے گئے جن سے دنیا کے کئی ممالک متاثر ہوئے، جن میں خواتین کے لیے پنک بس سروس شامل ہے جس میں خواتین کو تحفظ حاصل ہے، جبکہ ای وی بسز کا اجرا بھی دنیا بھر میں منفرد اقدام تھا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ تمام اقدامات صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا حصہ ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سندھ حکومت نے نمایاں برتری حاصل کی ہے۔ پنک بس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی خواتین ہیں جسے دنیا بھر میں سراہا گیا، جبکہ پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز اور پنک ای وی اسکوٹیز متعارف کروائی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں آگے لانا ہے۔ پنک اسکوٹیز اسکیم کے آغاز پر صرف 150 خواتین کے پاس لائسنس تھا جبکہ اب 20 ہزار خواتین نے لائسنس کے لیے درخواست دی ہے۔ سندھ حکومت خواتین کو مفت ٹریننگ بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پنک ای وی ٹیکسی کا مقصد خواتین میں تحفظ کے احساس کو فروغ دینا ہے ۔ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ اس منصوبے کے تحت بھی روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ جب بھی گاڑیوں کی خریداری کی بات ہوتی ہے تو ترجیح ای وی گاڑیوں کو دی جاتی ہے، مختلف ممالک سے ای وی گاڑیاں پاکستان آ رہی ہیں اور لوگ بھی ان کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں ای وی گاڑیوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی خواہش ہے۔ صنعتکاروں کو اس سلسلے میں آگے آنا چاہیے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ گرین پاسپورٹ کی عزت کے حوالے سے کئی دعوے کیے جاتے تھے مگر بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد اب دنیا بھر میں اسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ غیر اخلاقی زبان استعمال کر رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس دلائل ختم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا قومی یکجہتی، وفاقی حکومت اور پاک افواج کی کاوشوں کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر تمام حکومتیں غور کر رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملیاں بنائی جا رہی ہیں۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سنجیدگی سے کام جاری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *