Banner

افغانوں کو پاکستانی خاندانوں میں شامل کرکے جعلی شناختی کارڈ بنانے والا گروہ گرفتار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

بنوں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان مہاجرین کو پاکستانی خاندانوں میں شامل کر کے جعلی شناختی کارڈز بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کو ملنے والی مصدقہ اطلاع پر کی گئی، جس پر ایس پی سٹی توحید خان اور ایس ایچ او سٹی ریاض خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں اجمل ولد عبدالرزاق اور بادشاہ خان ولد لاہور خان شامل ہیں، جبکہ ان کے ساتھ افغان شہری نقیب شاہ ولد زرکلام شاہ بھی پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افغان شہری کا تعلق صوبہ خوست سے ہے، جو چمن بارڈر کے راستے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو کر بنوں پہنچا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ افغان شہری کے والد نے گروہ کے مفرور ارکان مامور (سکنہ کوئٹہ) اور زین اللہ (سکنہ میرانشاہ) سے 28 لاکھ روپے کے عوض پاکستانی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات حاصل کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ افغان باشندوں کو پاکستانی خاندانوں میں شامل کرواتے تھے، جس کے عوض متعلقہ خاندان کو فی کس 2 لاکھ روپے معاوضہ دیا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ گروہ کے دیگر مفرور افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

افغانوں کو پاکستانی خاندانوں میں شامل کرکے جعلی شناختی کارڈ بنانے والا گروہ گرفتار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us