Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

امریکا میں ٹرمپ اور جنگ کے خلاف عوامی بغاوت، 70 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور ایران جنگ کے خلاف “نو کنگز” کے عنوان سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

منتظمین کے مطابق ملک کی تمام 50 ریاستوں میں 3 ہزار سے زائد مقامات پر مظاہرے ہوئے، جہاں مظاہرین نے جنگ کے خاتمے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریاست مینی سوٹا میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کے حوالے سے عوام سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں اور اس جنگ کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے انتخابات میں جنگوں سے دور رہنے کا وعدہ کیا تھا، مگر اس کے برعکس ایران کے خلاف جنگ شروع کر دی گئی۔ ان کے مطابق یہ جنگ غیر آئینی ہے کیونکہ اس کے لیے کانگریس سے منظوری نہیں لی گئی، جبکہ اس دوران امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ اس تنازع کے نتیجے میں ہزاروں ایرانی شہری جاں بحق اور تعلیمی ادارے متاثر ہوئے، جبکہ امریکا اور اسرائیل کی پالیسیوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھایا ہے۔

مظاہروں کے دوران “اینڈ دا وار” اور “نو کنگز” کے نعرے لگائے گئے، جبکہ بعض مقامات پر اسرائیلی حکومت کے خلاف بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ رپورٹس کے مطابق مزید احتجاجی مظاہرے بھی متوقع ہیں، جنہیں امریکی تاریخ کے بڑے عوامی احتجاجوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *