Banner

پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت، ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی ٹویٹ شیئر کردی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایک اہم ٹویٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس کے بعد یہ معاملہ عالمی سطح پر توجہ حاصل کر گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ روزانہ دو پاکستانی جہازوں کو اس اہم بحری راستے سے گزرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت موجودہ ایران-امریکا کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے ایک کلیدی گزرگاہ ہے، جہاں حالیہ کشیدگی کے باعث سخت پابندیاں اور نگرانی جاری تھی جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی متاثر ہو رہی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے اس ٹویٹ کو شیئر کرنا اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور ایران کے ساتھ رابطوں میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔

اس پیش رفت سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے امکانات بھی روشن ہوئے ہیں۔

پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت، ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی ٹویٹ شیئر کردی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us