Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکعبدالواحد خان کاکڑ ڈائریکٹر جنرل MERC-1122 بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاریبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکعبدالواحد خان کاکڑ ڈائریکٹر جنرل MERC-1122 بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیم

سندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیم

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تدریسی عمل اور ڈیجیٹل لرننگ کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکتا ہے-ڈاکٹر چمن منشا

میرپورخاص(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ حکومت کے تعاون اور محکمہ تعلیم کے وژن کے تحت، غیر سرکاری تنظیم ہوپ اینڈ ٹرانسفارمیشن اگینسٹ پاورٹی (HTP) کے زیر اہتمام ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے نان فارمل ایجوکیشن (NFE) سینٹرز کے سہولت کاروں (فسیلیٹیٹرز) کے لیے ایک پروقار ٹیبلٹ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا- تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر چمن منشا (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی) میرپورخاص تھے جبکہ صدارت میڈم شہناز حزب اللہ (چیئرپرسن، ایچ ٹی پی) نے کی۔ تقریب میں شہزادو ملک، امین اریسر، سکندر آریسر اور دیگر معزز مہمانوں سمیت ایچ ٹی پی کی ضلعی ٹیم نے شرکت کی۔اس موقع پر نان فارمل ایجوکیشن سینٹرز کے سہولت کاروں میں ڈیجیٹل ٹیبلٹس تقسیم کیے گئے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تدریسی عمل اور ڈیجیٹل لرننگ کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی ڈاکٹر چمن منشا نے ایچ ٹی پی کی تعلیمی خدمات کی تعریف کی۔انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم اور عبدالجبار مری (ڈائریکٹر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، سندھ) کی تعلیمی اصلاحات اور ڈیجیٹل اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نان فارمل ایجوکیشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے-ٹیبلٹس کی فراہمی سے سہولت کاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تدریسی معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔چیئرپرسن ایچ ٹی پی میڈم شہناز حزب اللہ نے اپنے خطاب میں تنظیم کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسکول سے باہر بچوں (Out-of-School Children) کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے فیلڈ سطح پر این ایف ای پروگرام کا دائرہ کار اور افادیت مزید بڑھے گی۔ایچ ٹی پی کے ضلعی کوآرڈینیٹر اور ٹیم نے عزم ظاہر کیا کہ ان ٹیبلٹس کا استعمال مراکز کے تعلیمی ریکارڈ کی آن لائن دیکھ بھال، طلبہ کی حاضری، اور روزمرہ تعلیمی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لیے مکمل طور پر یقینی بنایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر محکمۂ تعلیم سندھ (SE&LD) اور ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ این ایف ای کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *