Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکعبدالواحد خان کاکڑ ڈائریکٹر جنرل MERC-1122 بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاریبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکعبدالواحد خان کاکڑ ڈائریکٹر جنرل MERC-1122 بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری

عوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستان

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود، تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی میں مزید بہتری کے لیے دستیاب وسائل کے اندر مستقل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سرکاری افیسران عوامی مسائل کے حل کواپنی ذاتی ذمہ داری سمجھیں، شفافیت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں اور ضلعی سطح پر حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی، سستی اشیاء کی دستیابی اور عوامی شکایات کا فوری حل صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی، غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی واپسی، کھلی کچہریوں کا انعقاد اور لوکل کونسلز میں صفائی کی صورتحال سمیت اہم عوامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن سیکشن نے کل 2,935 ترقیاتی منصوبوں میں سے 2,632 منصوبوں کا دورہ کیا ہے، جن میں سے 90 فیصد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ اسی طرح بلوچستان سپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹیو (بی ایس ڈی آئی) کے تینوں مراحل میں کل 4,063 منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن میں سے 2,181 منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔چیف سیکرٹری نے حکام کو ہدایت دی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ مدت اور معیار کے مطابق مکمل کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور صوبے کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اجلاس میں کھلی کچہریوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ اکتوبر کے دوران صوبے بھر میں 51 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں، جن میں 686 شکایات موصول ہوئیں۔ چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور ان کا ازالہ اولیت کی بنیاد پر کیا جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ منافع خوری روکی جا سکے اور عام شہریوں کو حقیقی فائدہ پہنچے۔ انہوں نے لوکل کونسلز میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے، کوڑے کرکٹ کے بروقت اٹھانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت میں جعلی اسناد رکھنے والے غیر قانونی افراد کی نشاندہی، انہیں نوکری سے نکالنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت بھی دی گئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *