Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکعبدالواحد خان کاکڑ ڈائریکٹر جنرل MERC-1122 بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاریبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکعبدالواحد خان کاکڑ ڈائریکٹر جنرل MERC-1122 بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، جس کے ذریعے سرکاری خدمات کی فراہمی میں شفافیت، تیزی اور مؤثریت لانے کے ساتھ عوامی مشکلات کم اور سرکاری اداروں پر شہریوں کا اعتماد مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سول سروسز اکیڈمی میں ڈیجیٹل سروس ڈلیوری کے موضوع پر منعقدہ افتتاحی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان جیسے وسیع رقبے اور دور دراز آبادیوں پر مشتمل صوبے میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام کا فروغ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ اس سے سرکاری خدمات عوام کی دہلیز تک پہنچانے، دفتری پیچیدگیاں کم کرنے اور محکموں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس محض ٹیکنالوجی کے استعمال کا نام نہیں بلکہ سرکاری نظام میں اصلاحات، شفافیت، جوابدہی اور عوامی ضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی کا جامع طریقہ کار ہے۔ سرکاری افسران کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت اور جدید انتظامی مہارتوں سے متعلق اپنی استعداد کار میں مسلسل اضافہ کریں۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرکاری امور کی ڈیجیٹلائزیشن اور عوامی خدمات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل سہولیات کی منصوبہ بندی اور فراہمی میں خواتین کی ضروریات کو خصوصی اہمیت دی جائے تاکہ انہیں صحت، تعلیم، سماجی تحفظ اور دیگر بنیادی سرکاری خدمات تک آسان رسائی حاصل ہو، خصوصاً دور دراز علاقوں کی خواتین کو درپیش مشکلات کم کی جاسکیں۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی سرکاری افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اور جدید طرز حکمرانی سے متعلق استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی حفیظ جمالی کی کاوشوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان سول سروسز اکیڈمی نے اکاونٹیبلٹی لیب پاکستان کے اشتراک سے صوبائی محکموں کے 30 سرکاری افسران کے لیے ڈیجیٹل گورننس پر تین روزہ تربیتی کورس کا آغاز کیا ہے۔ کورس کا مقصد مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل گورننس ٹولز اور ری ڈیزائن تھنکنگ کے مؤثر استعمال کے ذریعے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا اور عوام کو بروقت و معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔

ورکشاپ میں شریک افسران کو جدید ڈیجیٹل طریقہ کار اور سرکاری امور میں ٹیکنالوجی کے عملی استعمال سے متعلق تربیت دی جارہی ہے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ افسران کی مسلسل تربیت، جدید ٹیکنالوجی سے استفادے اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے عوامی خدمات کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *