Banner

ٹرمپ کا جنگ بندی منصوبہ، ایران نے امریکی تجاویز کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تہران: ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی 15 نکاتی تجاویز پر اپنا باضابطہ ردعمل دے دیا ہے اور اب واشنگٹن کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ جنگ بندی منصوبہ یکطرفہ اور غیر منصفانہ ہے، جس میں زیادہ تر امریکی اور اسرائیلی مفادات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ یہ تجاویز پاکستان کے ذریعے تہران تک پہنچیں، جن کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایران نے اپنا مؤقف بھی پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ ان تجاویز میں بنیادی نکات کی کمی ہے اور موجودہ حالات میں باضابطہ مذاکرات کے لیے کوئی واضح فریم ورک موجود نہیں۔

حکام کے مطابق فی الحال براہ راست مذاکرات کا کوئی واضح امکان سامنے نہیں آیا، تاہم سفارتی کوششیں جاری ہیں اور یہ عمل مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔

ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکا حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرے تو تنازع کے حل کی راہ نکالی جا سکتی ہے، جبکہ پاکستان اور ترکیہ بھی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا جنگ بندی منصوبہ، ایران نے امریکی تجاویز کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us